عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے لسجن پل کے قریب ایک ای-رکشہ دریائے جہلم میں گر گیا تاہم اس کا ڈرائیور محفوظ ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ای رکشہ جمعہ کی دیر شام دریائے جہلم میں گر گیا۔ رکشے کو سرینگر کی ایس ڈی کالونی بٹہ مالو کا رہائشی عمر احمد ڈار چلا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور محفوظ ہے تاہم رکشہ خالی تھا یا اس میں مسافر سوار تھے، اس بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
اے ایس آئی SDRF عبدالرشید نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ای-وہیکل کو پانی سے نکال لیا ہے۔