عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی گاڑیوں کی ٹریفک آمدورفت بند ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مال و مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کشتواڑی پتھر، شیربی بی، مگر کوٹ، مہاڑ، کیفے ٹیریا اور ڈلواس میں شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے وہیں ناچلانہ میں شاہراہ سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل تریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ سرینگر لیہہ روڈ، مغل روڈ، سنتھن روڈ سمیت وادی کے کئی بالائی علاقوں کی سڑکیں برفباری کی وجہ سے بند ہیں۔