یو این آئی
مالدہ// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے سرحدی ضلع مالدہ سے اپنی “بھارت جوڑو نیائے یاترا” کا آغاز کیادریں اثنا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا- مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کو بی جے پی کا نمبر ایک “مڈل مین” قرار دینے کے ایک دن بعد سی پی آئی (ایم) کی ریاستی کمیٹی کے رکن شتروپ گھوش مسٹر راہل گاندھی کے یاترا کے 19ویں دن مالدہ میں بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوئے ۔دورے کے دوران مسٹر گاندھی ریاستی یونٹ کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ کھلے ہڈ والی لال گاڑی میں سوار ہوئے ۔ اس دوران سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہزاروں لوگوں نے ہاتھ ہلا کر کانگریس لیڈر کا استقبال کیا۔مالدہ کو عبور کرنے کے بعد مسٹر گاندھی دوپہر میں مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج میں لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ شمالی بنگال کے مالدہ اور مرشد آباد دونوں اضلاع میں کانگریس کے کافی حمایتی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سی پی آئی (ایم) کے ہزاروں کارکنان اور حامی آج کانگریس لیڈر کے دورے میں شامل ہوئے ۔