عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ// خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے واڑوان علاقے میں بدھ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں برف صاف کرنے والا ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں گر گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایک خورشید احمد رینہ ولد غلام محمد رینہ سکنہ برائن واڑوان پرائمری ہیلتھ سنٹر مرواہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
انہوں نے کہا کہ رسمی قانونی کاروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔