عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// عبوری بجٹ 2024-25 کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ بجٹ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے پی ایم مودی کے وژن کو حاصل کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کرتا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، شاہ نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ نے کہا، “مرکزی بجٹ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کرتا ہے۔ بجٹ تقریر ان سنگ میلوں پر روشنی ڈالتی ہے جو مودی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں بھارت کو ہر شعبے میں سب سے آگے ملک بنانے کے سفر میں حاصل کیے تھے۔ امرت کال انہیں کارناموں کی بنیاد پر ہی وکست بھارت کی شاندار عمارت تعمیر کی جا رہی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا، ”بہتری کے اس سفر میں قوم کی رہنمائی کرنے کیلئے مودی جی اور بصیرت انگیز بجٹ تقریر کیلئے وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن کا میرا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔
دریں اثنا، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مکمل بجٹ جولائی میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا، “جولائی میں مکمل بجٹ میں، ہماری حکومت وکشت بھارت کے حصول کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کرے گی”۔