عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو کہا کہ حکومت متوسط طبقے کے مستحق افراد کیلئے اپنا مکان خریدنے یا بنانے کیلئے ایک ہاوسنگ سکیم شروع کرے گی۔
سیتارمن نے اپنے قبل از انتخابات عبوری بجٹ میں، جو کہ تکنیکی طور پر ووٹ آن اکاونٹ ہے اور جسے مقبول عام طور پر ایک عبوری بجٹ کہا جاتا ہے، نے کہا کہ حکومت ایک ایسا معاشی طریقہ بھی اپنائے گی جو پائیدار ترقی کو سہولت فراہم کرے اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے۔
انہوں نے چھتوں پر سولرائزیشن کا بھی ذکر کیا تاکہ ایک کروڑ گھرانوں کو ماہانہ 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جا سکے، جس سے سالانہ 15 ہزار -18 ہزار روپے کی گھریلو بچت ہوتی ہے۔