محمد تسکین
بانہال// رام بن کے نزدیک جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک تیز ٹرک ( کینٹر) نے ایک راہگیر کو اپنی زد میں لایا جس سے اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی ہے۔ یہ واقع مہاڑ میں قیام پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔پولیس نے مہلوک کی شناخت 60 سالہ شخص محمد یوسف گوجر ولد محمد ابراہیم گوجر سکنہ چارنہ، گھنوت رام بن کے طور کی ہے۔ لاش کو قانونی لوازمات کے بعد ضلع ہسپتال رام بن سے ورثاء کے سپرد کیا ہے۔پولیس نے مزید کاروائی شروع کی ہے۔