کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے دور دراز پہاڑی علاقے کے وارڈوان علاقے میں بدھ کو پیش آئے ایک سڑک 2 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ واڑون کے علاقے میں کھکسو منگلی اور انشن کے درمیان پی ایم جی ایس وائی کا ایک ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاﺅ کاروائیاں شروع کی ہیں تاہم 2 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ محکمہ صحت میں کام کرنے والی ایک خاتون اور پی ایم جی ایس وائی کا ایک ملازم زخمی ہوئے ہیں۔
متوفین کی شناخت غلام محی الدین چوپان اور ٹریکٹر ڈرائیور عبدالغنی سکنہ برائن وڑوان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت خورشید احمد پی ایم جی ایس وائی ملازمین اور شافیعہ بانو ملازمہ محکمہ صحت کے طور کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ انشن ہسپتال پہنچانے پر وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ، جس کی وجہ سے زخمیوں کو اب مڑواہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سنتھن روڈ برفباری کی وجہ سے بند ہونے سے زخمیوں کو سرینگر یا کشتواڑ منتقل کر ممکن نہیں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حسب سابقہ برفباری سے قبل ہی حسبِ سابقہ بیشتر ڈاکٹر اور دیگر سرکاری ملازم علاقہ مڑواہ، واڑون چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
کشتواڑ سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 2 دیگر زخمی
