عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس نے قومی سطح کے ساتھیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وادی کشمیر کے تمام پولیس اداروں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔آئی جی پی کشمیر وی کے بردھی-، ایس ایس پی پی ہیڈکوارٹر اور دیگر افسران و اہلکاروں نے پی سی آر کشمیر کے کانفرنس ہال میں قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس کے علاوہ وادی کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور پولیس مراکز میں بھی دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہمیں آزادی کی قدر اور ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو اس کے حصول کے لیے ہمارے انقلابی رہنمائوں اور بہادر آزادی پسندوں نے دی تھیں۔ یہ ہمیں محب وطن بننے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ دن پوری قوم کے لیے ‘اتحاد اور فخر’ کی علامت ہے اور اس سے ہمیں ان بہادر دلوں کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ادھر جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو 33 تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں اور کالجوں اور سڑکوں کا نام جموں و کشمیر کے شہیدوں اور نامور شخصیات کے ناموں پر رکھنے کا حکم دیا۔