عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے 33 تعلیمی اداروں بشمول سرکاری سکولوں، کالجوں اورسڑکوں کا نام شہیدوں اور نامور شخصیات کے نام پر رکھا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈایپارٹمنٹ میں تعینات کمشنرسیکرٹری سنجیو ورماکی جانب سے 30جنوری2024کو اس حوالے سے ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 515-JK(GAD)آف 2024جاری کیاگیا ۔حکومت نے اپنے حکم میں انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کو مؤثر بنانے کے لئے اپنے ریکارڈ میں ترمیم سمیت فوری ضروری اقدامات کریں۔حکم نامے میں مزید زور دیا گیا ہے کہ متعلقہ انتظامی سیکرٹری تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لئے اپنے ریکارڈ میں ترمیم سمیت فوری ضروری اقدامات کریں گے اور کشمیر وجموں کے ڈویڑنل کمشنر اپنے متعلقہ ڈویڑنوں میں بنیادی ڈھانچوں واثاثوں کے نام کی تبدیلی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔حکومتی حکمنامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان بنیادی ڈھانچوں واثاثوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں مناسب تقریبات کا انعقاد کیا جائے ۔ان اداروں کے نام تبدیل کئے گئے ہیں ،ان میں نرورہ سرینگر کے بائز ہائر سیکنڈر سکول کو مرحوم مسرور احمد وانی کا نام دیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج بائز اننت ناگ کو ہمایوں مزمل بٹ کے نام پر رکھاگیا ہے ۔اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول (لیہار) سنگل، اکھنورجموں کو آنجہانی رچھپال سنگھ، ہائی کورٹ،گورنمنٹ ہائی سکول، چک ملال، زون خوڑ، تحصیل خوڑ، ضلع جموں کو آنجنہانی وشال شرما، آر ایف این،گورنمنٹ مڈل سکول، ارلیان، ادھم پور؛ ادھم پور کوادھم پور آنجانی کرشن سنگھ، صوبیدار، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوآنجہانی یش پال، آر ایف این، گورنمنٹ ہائی سکول اجوٹ کو مرحوم عبدالمجید حوالدار، ہائی سکول، گلی گڑھ رام بن کو روی کمار، رائفل مین، مرحوم تنویر احمد ایس پی او شہید تنویر احمد میموریل کرکٹ گراؤنڈ، سرگلی،جموں، گورنمنٹ ہائی سکول، سنگل،جموں کوآنجہانی دھیان سنگھ سلاریا،گورنمنٹ مڈل اسکول، دھرم کھو جموں کو کرشن سنگھ، ایل این کے ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول، گھروٹہ؛ جموں کومرحوم شام سنگھ لانگے، آر ایف این ، گورنمنٹ ہائی سکول، مجوا اتم، رام بن کومرحوم پرشوتم کمار، نائب صوبیدار، رامسو چوک بطور شہید ارشاد احمد چوک،رام بن ، نیل چوک کو بطور ،شہید عبدالرحمن ملک چوک،رام بن ، گورنمنٹ مڈل اسکول، دودھ بھجی مستا کو آنجہانی جگدیش سنگھ، ایس پی او، شنکر سنگھ، ایس پی اوکے نام سے شنکر سنگھ روڈ، اکھرال سے بھنگڑا، رام بن ، مرحوم نثار احمد،مرحوم شیر محمد، ایس پی او اور رامبن آنجہانی شادی لال، ایس پی اوکانام دیا گیا ہے ۔