عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہندوستان کے معروف آئی ویٔر برانڈ’لینز کارٹ‘ نے ریگل چوک سرینگر میں اپنے پہلے آوٹ لیٹ کے افتتاح کے ساتھ وادی کشمیر میں قدم رکھا ہے۔ یہ توسیع لینزکارٹ کیلئے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ یہ پورے ملک اور اس سے باہر ہر فرد کو وژن کی اصلاح کے حل فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جموں شہر میں پہلے سے قائم سات کامیاب اسٹورز کے ساتھ اور صنعت نگر سرینگر میں ایک اور اوٹ لیٹ کیلئے اس کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ لینزکارٹ کا مقصد سری نگر شہر کے ہر کونے تک اپنی موجودگی کو پھیلانا ہے۔ڈاکٹر محمد مطہر زرگر، جو لنزکارٹ کے پورٹ فولیو اور فرنچائزی بزنس ڈویژن کے سربراہ ہیں، نے کہا’’ ہم نے جلد ہی کشمیر کے دیگر اضلاع تک اپنی رسائی کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے عوام کیلئے معیاری چشمے کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈاکٹر مطہر فرنچائز مینجمنٹ میں وسیع تجربے کے ساتھ ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں۔ انہوں نے کہا’’ لینزکارٹ کی رسائی اور قابل استطاعت کیلئے عزم اس کی پیشکش سے ظاہر ہوتا ہے، بشمول Lenskart کے تمام آئوٹ لیٹ اور آن لائنBuy One Get Oneکی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں۔ یہ جدید سہولت لینزکارٹ کے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ہندوستان بھر میں 1800 اسٹورز کے نیٹ ورک اور سنگاپور، سعودی عرب، تھائی لینڈ، اور برطانیہ جیسی بین الاقوامی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی موجودگی کے ساتھ، لینزکارٹ مشرق وسطیٰ اور ایشیا پیسیفک خطوں کے دیگر ممالک میں مزید توسیع کے لیے تیار ہے۔