ایم ایم پرواز
رام بن//رام بن میں جمعہ کی صبح ایک25برس کے جوان کو اپنے گھر میں چھت سے لگے پنکھے کے ساتھ لٹکتے ہوئے مردہ پایا گیا۔متوفی کی شناخت راجندرسنگھ ولدرسیلاسنگھ ساکن دودلابالی ہوٹ کے طور ہوئی ۔وہ چناب سٹون کریشر میں باورچی تھا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکرضلع ہسپتال کے مردہ گھر پہنچایا۔حکام کے مطابق یہ خودکشی کامعاملہ دکھائی دیتا ہے تاہم کوئی خودکشی نوٹ موقعہ پر نہیں پایاگیا۔پولیس تھانہ رام بن کے تھانیدار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔معاملے کودرج کرکے مزید چھان بین شروع کی گئی ۔