محمد بشارت
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK20A-9441 زیرو پوائنٹ چسانہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور سڑک سے لڑھک کر 400 فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع میں گرپریت سنگھ پپو (عمر 30) ولد بلجیت سنگھ ساکنہ نیلی گوٹا تحصیل چسانہ ضلع ریاسی نامی ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی کو جائے حادثہ سے نکال کر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ادھر پولیس نے اس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔