عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے جمعرات کو ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ سپلائی چین فائنانس انتظام کے تحت ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جو بینک کوماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے مجاز ڈیلروں کوفائنانس کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ ملاپ ملک بھر میں 4000 سے زائد ماروتی سوزوکی سیلز آؤٹ لیٹس کو ان کی سرمایہ کاری کی ضروریات کیلئے جموں کشمیربینک کے ذریعے جامع فنڈنگ کے آپشن کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکیٹو افسر بلدیو پرکاش اورماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر مارکیٹنگ اینڈ سیلز ششانک سریواستو کی مشترکہ صدارت میں زونل آفس جموں میںایک تقریب منعقد ہوئی جس میںبینک کی جانب سے جنرل منیجر آشوتوش سرین جبکہ ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے ہیڈ مارکیٹنگ فائنانس روہت کوہلی نے بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سدھیر گپتا، جنرل منیجروں، ڈویژنل سربراہان، زونل سربراہان اور کلسٹرسربراہان کی موجودگی میں کاغذات دستخط کئے۔