مشتاق الاسلام
پلوامہ // پلوامہ کے پاہو بڈی باغ علاقہ میں پولیس نے جمعرات کو اس وقت ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا جب انہوں نے بر لب سڑک ایک بارودی سرنگ بر آمد کرکے اسے ناکارہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے منصوبے پر پانی پھیرتے ہوئے پولیس نے پاہو بڈی باغ کاکاپورہ میں ایک آئی ای ڈی بر آمدکی، جسے بعد میںبم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنایا ۔ پولیس نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔