عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی حکومت نے جمعرات کو 27 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔
جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، 27 افسران میں سنیل کمار، اشوک شرما، پریت پال سنگھ، ظہیر عباس، شفاعت محمد نجار، فیاض حسین شاہ، ظفر اقبال نواز، بشیر احمد تیلی، میر مرتضیٰ حسین سہیل، افتخار احمد، پیرزادہ اعزاز احمد، نثار احمد، محمد عرفان خان، عمر اقبال، سید سجاد حسین، ممتاز علی، رجزین سندوپ، شیوالی کوتوال، ارویندر سنگھ کوتوال، الطاف احمد نائیک، وجاہت حسین، محمد مظفر جان، اشتیاق احمد کچو، محمد شفیق، جی ایچ حسن شیخ، راشد یونس اور راجندر سنگھ شامل ہیں۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تعیناتی افسران کی اپنی تنخواہ اور گریڈ میں سٹاپ گیپ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔