عاصف بٹ
کشتواڑ // آن لائن بد اخلاقی کے خلاف فوری اقدام کرکے کشتواڑ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نابالغ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کشتواڑ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن چھاترو میں ایک نا بالغ (جس کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے) کے خلاف ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں آئی پی سی کی دفعات 153 اے اور 295 اے کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا پوسٹ میں کہا گیا اس کو حراست میں لیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس ایس کشتواڑ خلیل پسوال کی ہداہت پر انجام دی گئی۔انہوں نے کہا موصوف ایس ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی خلیل پسوال نے ذمہ دار آن لائن رویے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تاکید کی کہ وہ مقررہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔