مانٹیر نگ ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قانون کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے سروگیسی ایکٹ 2021 کے نافذ ہونے کے بعد سے کامیابی سے سروگیسی حاصل کرنے والے جوڑوں اور اکیلی اور غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کے بارے میںریکارڈ طلب کیاہے۔گزشتہ ماہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹری (صحت سکریٹری )کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں، وزارت نے ان جوڑوں اور اکیلی خواتین (طلاق شدہ/بیوائوں)کی کل تعداد کے زمرے کے لحاظ سے ڈیٹا بھی طلب کیا جنہوں نے سروگیسی کا انتخاب کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے “تمام ریاستوں اور UTs کے ذریعہ سروگیسی ایکٹ، 2021، اور اے آر ٹی ایکٹ 2021 کے مناسب کام کے بارے میں نتیجہ اخذ کرنے کے لیے مذکورہ بالا اعداد و شمار کا ہونا ضروری ہے” ۔صرف شادی شدہ بانجھ جوڑے اور خواتین کے مخصوص زمروں (واحد اور غیر شادی شدہ)کو ARTs اور سروگیسی سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہے۔