عاصف بٹ
کشتواڑ// جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں منگل کو ایک نابالغ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے، مواد کو پوسٹ کرنے والے ایک نابالغ کے خلاف چھاترو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔حکام نے بتایا کہ پولیس سائبر سیل سوشل میڈیا کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔