عظمیٰ نیوز سروس
بانہال// آٹھ سالہ توصیف الطاف نائیک ولد مرحوم الطاف حسین نائیک سکنہ کھوڑا تحصیل کھڑی ضلع رام بن جان لیوا تکلیف میں مبتلا ہے اور پچھلے کئی ہفتوں سے نہایت ہی تشویشناک حالت میں پی جی آئی چندی گڑھ میں زیر علاج ہے۔ اس بچے کے ساتھ اس کی والدہ دلشادہ بیگم بھی ہے اور اس کے علاج پر کم از کم پچیس لاکھ روپئے کی رقم کا خرچہ آرہا ہے جو اس یتیم بچے اور اس کی بیوہ والدہ کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس بچے کی مالی مدد کیلئے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس کی والدہ دلشادہ بیگم کے جموں و کشمیر بنک کے اکاؤنٹ میں اپنی امداد بھیجیں۔ آپ کی مدد سے اس بچے کی جان کو بچایا جا سکتا ہے اس لئے دل کھول کر مدد کی التجاء کی جاتی ہے۔جو کوئی بھی مذکورہ بچے کی مدد کرنا چاہتا ہے وہ اس اکائونٹ نمبر پرپیسے بھیج سکتا ہے ۔
Account no – 0829040100002225
JK BANK BRANCH KHARI DISTRICT RAMBAN JKUT.
IFSC CODE-JAKA0KHAARI