محمد تسکین
بانہال// پیر کے روز موسم ابر آلود رہا اور آئندہ جمعہ 26 جنوری سے محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے امکان کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور ہزاروں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیوں نے اپنی اپنی منزلوں کا سفر کیا ہے۔ لگاتار کے خشک موسم اور برفباری نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کے قدرتی چشموں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے سب ڈویژن بانہال کے کئی علاقوں میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے اور پینے کے پانی کی سپلائی کم ہوگئی ہے۔
آبر آلود موسم کے بیچ شاہراہ پر ٹریفک جاری | جمعہ سے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی