عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں نارتھ ، نتیش راجورا نے اچانک معائنہ کے دوران نالوں سے غیر قانونی طورپر کانکنی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا ۔اس کارروائی کے دوران بھاری مشینری سے متعلق غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں کے متعدد واقعات کا پردہ فاش ہوا۔کنگریل میں، 2 ارتھ موورز (جے سی بی) اور 1 ڈمپر کو بغیر مطلوبہ اجازت کے کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ضبط کیا گیا۔اسی طرح کی صورتحال جنڈیال میں سامنے آئی، جہاں 1 ارتھ موور پکڑا گیا۔گھینک اور بھلوال میں 1 ڈمپر کو قانونی ا جازت کے بغیر معمولی معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل میں ملوث ہونے پر ضبط کیا گیا۔
غیر قانونی کان کنی میں ملوث گاڑیاںضبط
