ایم ایم پرویز
رام بن//آگ کے ایک واقعے میںرام بن ضلع کے بھرٹنڈ علاقہ کے ایک دور دراز گاؤں میں ہفتہ کی رات پانچ گائیں اور پولٹری پرندے زندہ جل گئے۔ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کی رات احمد وانی ولد غلام حسن وانی سکنہ سورکنڈی وارڈ نمبر 02، پنچایت، بھرٹنڈ رام بن کے ایک میویشی شیڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ گائیں اور پولٹری پرندے جل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے پانی ڈال کر آگ پر قابو پالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔یہ علاقہ پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کے پولیس چوکی کاستی گڑھ کے دائرہ اختیار کے تحت آتا ہے۔