یو این آئی
غزہ// غزہ پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی گولہ باری میں چار افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوگئے۔فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’آج جب اسرائیلی گولہ باری سے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں پی آر سی ایس میڈیکل پوسٹ پر گولہ باری ہوئی تو چار افراد ہلاک اور 21دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘
مقامی حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا اور اس کے جنگجو سرحد پار کر گئے اور فوج اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ اس کی وجہ سے اسرائیل میں 1200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب اغوا ہوئے تھے۔
فلسطینی ریاست کی مخالفت پر نیتن یاہو کابیان مایوس کُن: برطانیہ
لندن/عظمیٰ نیوز سروس/برطانیہ نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی فلسطین کی خودمختاری کی مخالفت مایوس کن ہے۔خبر رساں اداروںکے مطابق وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ ’میرے خیال میں اسرائیلی وزیراعظم سے کی جانب سے ایسا بیان دراصل مایوس کن ہے۔‘ قبل ازیں سنیچر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوگنڈا میں غیروابستہ ملکوں کی تحریک کے اجلاس کو بتایا کہ یہ فلسطینیوں کا حق ہے کہ وہ اپنی ریاست بنائیں جو ’سب کی جانب سے تسلیم کی جائے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل کو تسلیم نہ کرنا اور فلسطینی عوام کے ریاست کے حق کی نفی کرنا ناقابل قبول ہے۔‘پیر کو انتونیو گتریس نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔