یو این آئی
ممبئی// بمبئی ہائی کورٹ نے اتوار کو ایودھیا میں رام مندر کی تقریب کے موقع پرمہاراشٹر حکومت کی جانب سے 22 جنوری کو سرکاری تعطیل دئیے جانے والے فیصلے کے خلاف دائر کردہ عرضداشت کو مسترد کر دیااور حکومت کے فیصلے کو جائز قرار دیا-جسٹس گریش کلکرنی اور نیلا گوکھلے پر مشتمل ایک خصوصی بنچ جو ایودھیا میں تقریب سے قبل اس عرضداشت کی فوری سماعت کے لیے تشکیل دی گئی تھی، نے اپنے حکم میں کہا کہ’عرضداشت غیر قانونی وجوہات اور قانون کے عمل کی صریح غلط استعمال کی وجہ سے دائر کی گئی ہے‘۔بنچ نے اپنے حکم میں مزید ی کہ درخواست کا سیاسی اثر ہے۔ “یہ سیاسی طور پر محرک معلوم ہوتی ہے اور محض شہرت حاصل کرنے کے ارادئے سے داخل کی گء درخواست لگتی ہے-مہاراشٹر حکومت نے 19 جنوری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں 22 جنوری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔قانون کے طلباء کے ایک گروپ نے سنیچر کو بمبئی ہائی کورٹ کی رجسٹری کے سامنے عرضی کی فوری سماعت کے لیے پیش کی تھی ۔قانون کے چار طلباء شیوانگی اگروال، ستیہ جیت سالوے، ویدانت اگروال اور خوشی بنگیا کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ، آنے والے پارلیمانی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، “سیاسی مقاصد کے لیے طاقت کا زبردست غلط استعمال” ہے۔ انہوں نے 8 مئی 1968 کو مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کیا ہے، جس میں ریاستوں کو عوامی تعطیلات کا اعلان کرنے کے لیے Negotiable Instruments Act کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔عبوری راحت کے طور پر، انہوں نے اپنی عرضی کی سماعت تک 19 جنوری کے نوٹیفکیشن پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔