رام بن// جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے اکھڑال بازار میں درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رام بن کے اکھرال بازار میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔
معلوم ہوا ہے کہ نصف درجن کے قریب فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
رام بن کے اکھڑال بازار میں شبانہ آتشزدگی، 6 دکانیں خاکستر