یو این آئی
غزہ// اقوام متحد کے ادارے یونیسیف نے اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں حاملہ خواتین کو درپیش ناقابل یقین تکلیف دہ صورت حال کی کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔یونیسیف کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ترجمان ٹیس انگرم نے کہا ہے کہ ہولناک جارحیت میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ دنیا میں آ رہا ہے ، نوزائیدہ بچے تکلیف میں ہیں، مائیں خون بہنے سے موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔یونیسف نے اس صورت حال میں اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے 20 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں، اور غزہ میں ایسے حالات میں بچے پیدا ہوئے ہیں جو ناقابل یقین ہیں۔