عاصف بٹ
کشتواڑ// یوم جمہوریہ کے پیش نظر کشتواڑ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کی صبح فوج، سی آر پی ایف، ایس او جی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کاروائی سرکوٹ علاقے میں کی گئی تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی گی۔
انہوں نے بتایا کہ قریب ساٹھ گھروں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس عہدادار نے بتایا کہ ایس ایس پی خلیل پوسوال کی زیرنگرانی یوم جمہوریہ کے پیش نظر یہ تلاشی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اس سے قبل بھی قصبہ میں مشترکہ طور سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی عمل میں لائی گی تھی۔