عظمیٰ مانٹرنگ ڈیسک
پیانگ یانگ// شمالی کوریا نے جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں زیر آب ایٹمی ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا ہے ۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) نے شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ “مشترکہ بحری مشقیں 15 جنوری سے تین دنوں کے لیے بحیرہ جیجو میں دوبارہ شروع کی گئیں جس میں امریکی جوہری ہتھیار بردار جہاز کارل ونسن اور ایجس کروزر پرنسٹن اور جاپانی میری ٹائم “سیلف ڈیفنس فورس” اور ROK بحریہ کے جنگی جہاز شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی مشقوں سے علاقائی صورتحال مزید غیر مستحکم ہوئی ہے اور شمالی کوریا کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ “اس کے جواب میں، DPRK اکیڈمی آف ڈیفنس سائنس کے تحت زیر آب ہتھیاروں کے نظام کے ادارے نے مشرقی بحیرہ کوریا میں اپنے زیرِ آب جوہری ہتھیار سسٹم “Haeil-5-23” کا اہم تجربہ کیا۔