عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن// امریکا میں ایک ہفتے سے سردی نے 9 ریاستوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی۔ امریکا کی 9 ریاستوں آرکنساس، الینوائے، کنساس، مسیسیپی، نیویارک، اوریگون، پنسلوانیا، ٹینیسی اور وسکونسن میں برفانی طوفان، برفباری اور سخت سردی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جہاں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جم گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔پنسلوانیا میں بھی مسافر بردار منی وین برف سے ڈھکی سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھی اور ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔