ریلائنس اور ٹرینٹی ری انشورنس کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہیلتھ سکیم مرتب کی گئی
بلال فرقانی
سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریلائنس جنرل انشورنس پرائیویٹ لمیٹیڈ اورٹرنٹی ری انشورنس بروکورس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے معاملے میں 36.57 کروڑ روپے کی غیر منقولہ اور منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔ یہ معاملہ سرکاری ملازمین، پبلک سیکٹریونٹس کے ملازمین اور پنشنروںکے لیے محکمہ خزانہ اورٹرنٹی ری انشورنس بروکورس پرائیوٹ لمیٹیڈکی ملی بھگت کرکے دھوکہ دہی سے میڈی کلیم انشورنس پالیسی کے ٹینڈرریلائنس جنرل انشورنس پرائیویٹ لمیٹیڈکو دینے سے متعلق ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف دفعات کے تحت جرائم کی عمل آوری کیلئے سی بی آئی اور اے سی بی، سرینگر کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا۔
یہ شکایت حکومت، جموں و کشمیر کی جانب سے عمومی انتظامی محکمہ نے میسرز ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ، میسرز ریلائنس جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور نامعلوم سرکاری ملازمین و نجی افرادکے خلاف دائر کی گئی تھی۔انفورسمٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمہ خزانہ، جموں و کشمیر نے جان بوجھ کر حکومت کے لئے جموں و کشمیر کے ملازمین اور پنشنرز کیلے مذکورہ ہیلتھ اسکیم کو ڈیزائن کرنے، اس کے لئے ٹینڈر تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے درمیانہ دار (یعنی انشورنس بروکر) کے سپرد کیا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مشکوک یا قابل اعتراض انتخاب و شارٹ لسٹ کرنے کے عمل کے ذریعے یہ ٹینڈ میسرز ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ کوبغیر لازمی ضوابط عملانے کے تفویض کیا گیا۔ آئی آر ڈی اے آئی رجسٹرڈ انشورنس کمپنی کی مشغولیت کے لیے ٹینڈرمیسرز ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈکے ذریعے انشورنس کمپنی کو دیا گیا جسے پہلے ہی چھتیس گڑھ کی حکومت نے ضروری اہلیت کے معیار میں ترمیم اور حذف کر کے بلیک لسٹ کیا تھا حالانکہ مذکورہ کمپنی کی جموں کشمیر میںکم موجودگی تھی اور مقررہ مدت کے دوران مذکورہ ٹینڈر کی پیشگی ضرورت کے مطابق کم از کم تجربہ تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس طرح 63.53کروڑ روپے کی رقم دھوکہ دہی سے مذکورہ کمپنیوں میں تقسیم کی گئی۔ مذکورہ رقم میں سے، طبی17کروڑ روپے کے طبی دعوئے میسرز ریلائنس جنرل انشورنس پرائیوٹ لمیٹیڈ کی جانب سے تقسیم کئے گئے ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹرویریٹ نے 4.04کرور روپے مالیت کی زمین ضبط کر لی ہے جو کہ میسرز گلوبس ٹریڈ لنکس لمیٹیڈ کے نام تھی جو کہ میسرز ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ اکی اکائی ہے جبکہ32.53کروڑ روپے کے ایف آئی ڈی آر کو بھی ضبط کیا گیا جو کہ میسرز ریلانس جنرل انشورنس پرائیوٹ لمیتیڈ کا ہے۔اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔