عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//پائیدار زراعت کو فروغ دینے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر وہ کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ نے جموں اور کشمیر میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹ پروموشن آف نیچ کراپس کے تحت ’مرچ کی کاشت کو فروغ دینے‘ پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا مقصد مقامی کاشتکاروں کو مرچ کی کاشت کو بڑھانے، بہتر پیداوار اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے علم اور تکنیک سے بااختیار بنانا تھا۔ڈاکٹر خورشید احمد ویجی ٹیبل سائنس سکاسٹ نے مرچ کی کاشت کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔پروگرام کوآرڈی نیٹر KVK بانڈی پورہ ڈاکٹر طارق سلطان نے روایتی اور جدید کاشتکاری کے طریقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں بیداری پروگراموں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کاشتکاری اور مارکیٹنگ میں کسانوں کو درپیش چیلنجوں کو تسلیم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں مزید پائیدار اور خوشحال زرعی منظر نامے کی راہ ہموار کریں گے۔