عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ارائز ہونڈائی نے منگل کو ٹینگہ پورہ بائی پاس پر واقع اپنے شوروم میں ’کریٹا ‘ (کریٹا)2024 کا نیا ورژن متعارف کیا۔جدید سہولیات سے لیس اس نئی کریٹا کی رسم رونمائی ارائز ہونڈائی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسماعیل بیگ، ڈائریکٹر الطاف احمد بیگ اور سی ای او بارق احمد بیگ نے انجام دی جبکہ اس موقع پر ادارے کے سبھی عہدیداروں اور اراکین موجود تھے۔اس موقع پر سی ای او بارق احمد بیگ نے نئی کریٹا کو متعارف کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی جدید سہولیات سے لیس ہے۔انہوں نے کہا کہ کریٹا پہلے ہی ایس یو وی زمرے میں ایک بہترین گاڑی کے بطور ابھری ہے۔اانہوں نے مزید کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ جدید سہولیات سے لیس کریٹا کا یہ نیا ورژن نیا معیار مقرر کرے گی۔