عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈابر انڈیا کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے اشتراک سے کھانا پکانے کا ایک مقابلہ سرینگر میں اختتام پذیر ہوا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں تقریباً 100 باصلاحیت افراد نے شرکت کی جنہوںنے کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔سخت مقابلے میں چھ غیر معمولی فائنلسٹ سامنے آئے، جنہوں نے IHM سرینگر میں منعقدہ شاندار فائنل میں مقابلہ کرنے کا موقع حاصل کیا۔ تقریب میںشیف یاسین، تاج ویونتا سے سنیل ٹھاکر اور سدرشن شرما، لا لِٹ گرینڈ پیلس کے ایگزیکٹو شیف جج تھے۔فائنلسٹ نے شاندار کھانا پکانے کی مہارت اور بے عیب پرزنٹیشن کا مظاہرہ کیا۔ ایک سخت تشخیص کے بعد نجمہ بشارت فاتح بن کر ابھری، جس نے ہوم شیف کشمیر سیزن 1کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سمیرا کاشانی نے شاندار کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔نجمہ بشارت کو 50000 روپئے جبکہ رنر اپ سمیرا کاشانی کو 10000 روپئے ملے۔