شیخ ولی محمد
سماجی علوم طلبہ کی اس بات کے لیے مدد کرتی ہے کہ وہ انسانی ماحول کو اس کی پوری شکل میں دیکھیں اور سمجھیں ۔ اسکولی نصاب میں سماجی علوم
Social Sciencesکے زمرے میں جغرافیہGeography ، تاریخHistroy، شہری امور Civics، معاشیاتEconomicsوغیرہ جیسے مضامین شامل ہیں ۔ یہ تمام مضامین مل کر انسانی سماج کی مختلف جہتوں کے مطالعے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ اس سے طلباء کو عصری سماج کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے
سماجی علوم سیکھنے میں درکار سرگرمیاں
۱۔ پرائمری سطح تک بچوں کو ماحولیات سے اس کے مجموعی پس منظر کے ساتھ متعارف کرایا جائے ۔
۲۔ بچوں کو شروع میں گردوپیش کے ماحول ۔ گھر ، اسکول اور پڑوس سے متعارف کرایا جائے ۔ اس کے بعد بتدریج انہیں اپنی ریاست اور ملک کے بارے میں معلومات فراہم کی جانی چاہے ۔
۳۔ اس سطح پر بچوں کو روز مرہ زندگی سے متعلق چیزوں مثلاً کھانا کپڑا ، مکان اور میلوں ، تہواروں سے متعلق قصے کہانیاں سنائی جائیں ۔
۴۔ بچوں کو یہ بات بتانی چاہیے کہ ماضی میں لوگ کس طرح زندگی بسر کرتے تھے ۔
۵۔ اپرپرائمری اور سکنڈری سطح پر Social Scienceکو رفتہ رفتہ تفصیل کے ساتھ پڑھاجائے ۔
۶۔ زمین Earth، سورجSun، Stars، Galaxies، Planetکو سمجھانے کیلئے Models، Diagram، Audio – Visual Materialکا استعمال کیا جائے ۔
۷۔ زمین ، دنیا کے مختلف ممالک ، براعظم ، حصوں کیلئے Mapsاور Globe کو استعمال کیا جائے ۔
۸۔ جغرافیہ کے مختلف تصورات کو واضح کرنے کے لیے ،Models 3DاورChartsکا استعمال کیا جائے ۔
۹۔ تاریخ کے بہت سارے ذخائیر بچے کے سامنے رکھیں ۔
۱۰۔ سب سے پہلے طلباء کو مقامی جغرافیہ اور تاریخ سے واقف کیا جائے تاکہ بچے میں ٹھوس چیزیں راسخ ہوجائیں اور سماجی علوم کی طرف اس کی دلچسپی میں اضافہ ہوسکے ۔
۱۱۔ تاریخ کو دلچسپ بنانے کیلئے مختلف واقعات کی تاریخ(Dates)کے بجائے ان واقعات کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا جائے ۔
۱۲۔ تاریخ اور علم شہریت کے لیے اپنی ریاست / ضلع کے حوالے سے مطلوبہ چیزیں بتائی جائے ۔ جیسے ریاست کی اسمبلی کی تشکیل ، مقامی MLAاور MLCکا کردار وغیرہ ۔
۱۳۔ ریاستی ، ضلع اور تحصیل، بلاک سطح پر انتظامیہ یونٹس کا مشاہدہ کیا جائے ۔
۱۴۔ تواریخی مقامات اور میوزیم Musiumکی سیر کی جائے ۔
۱۵۔ ریڈیو ، TVپر اس حوالے سے نشر ہورہے پروگراموں سے استفادہ کیا جائے ۔
۱۶۔ معاشی اور اقتصادات کے تصور کو عملی طور دیکھنے کیلئے صنعتی یونٹوں اور بینکوں کا مشاہدہ کیا جائے ۔
۱۷۔ Disaster Managementکے بارے میں پہلے مقامی سطح پر ہوئی کسی قدرتی آفت کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے ۔ اور اس کے سد باب کیلئے
اختیار کیے گئے عوامل بتائیں جائیں ۔
۱۸۔ مختلف موضوعات جیسے Liberty ,Duties of Citizen، Panchayat Raj , Child rights Rights , Importance of Constitition , Child Labour , Significance of Voting وغیرہ پر Seminars اور Debates منعقد کی جائے ۔
۱۹۔ سماجی موضوعات پر پروجیکٹوںکو انجام دینے کیلئے گروپوں کی شکل میں بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔
۲۰۔جمہوری عمل کو عملی طور پر سمجھنے کے لئے پارلیمانی ، اسمبلی ، بلدیاتی اور پنچاتی الیکشن کے روز بچوں کو اس کا مشاہدہ کرایا جائے۔
۲۱۔دیہی اور شہری بنیادی ترقیاتی ڈھانچہ کا مشاہدہ کرانے کے لئے بچوں کو شہری وارڈوں اور پنچاتی حلقوں میں لیا جائے ۔
۲۲۔فلاحی وبہبود کی سکیموں اور پروگراموں سے واقف ہونے کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں اور ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کی جائے۔
ای میل۔ [email protected]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔