عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// رام بن کے کرول علاقے میں جموں کے ایک شہری نے مبینہ طور پر دریائے چناب میں کود کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 14 جنوری 2024 کو قریب شام 5 بجے جموں کے ایک رہائشی رویندر سنگھ نے رام بن کے کرول کے قریب چناب میں کود کر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ سنگھ، نگروٹا جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ سنگھ نے اپنی کالے رنگ کی سوئفٹ کار زیر نمبر JK01U-3157 کو سڑک کے کنارے پارک کیا اور بعد میں دریائے چناب میں کود گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف، اور کیو آر ٹی رضاکاروں سمیت حکام کی جانب سے فوری ردعمل کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے بتایا کہ معاملے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور رویندر سنگھ کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔