یو این آئی
باکو// آذربائیجان نے تائیوان میں ہونے والے انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ تائیوان کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتا اور متحدہ چین کے اصول کی حمایت کرتا ہے۔وزارت خارجہ اپنے بیان میں کہا’’جمہوریہ آذربائیجان متحدہ چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ آذربائیجان تائیوان کی آزادی کو تسلیم
نہیں کرتا اور وہاں منعقد ہونے والے انتخابات کی مذمت کرتا ہے۔ آذربائیجان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز تائیوان میں 69۔8 فیصد ووٹنگ کے ساتھ ملک کے لیڈر اور اس کی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا انتخاب ہوا۔ کل 17,795 میں سے 17,759 پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ شماری کے بعد ، ولیم لائی کو 40۔05 فیصد ووٹ حاصل ہوئے اور انہیں صدارتی انتخاب کا فاتح قرار دیا گیا۔ وہ 20 مئی کو عہدے کا حلف لیں گے۔