عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
بیجنگ //مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا جہاں دونوں نے ملکوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔نومنتخب صدر محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھارت کو مالدیپ کی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔چینی صدر شی جن پنگ نے ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ میں خطاب کرتے ہوئے معیزو کو ’پرانا دوست‘ قرار دیا جہاں چین نے جامع اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری پر اتفاق کرتے ہوئے مالدیپ میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کا عملی طور پر اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد بیان میں کہا گیا مذاکرات کے دوران صدر ڈاکٹر معیزو نے مالدیپ کی اقتصادی کامیابی اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں چین کے مثبت کردار پر اس کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان 20 اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالدیپ چین کا 1.37 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔