عظمیٰ نیوز سروس
جموں //منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے پولیس سٹیشن نگروٹہ کے دائرہ اختیار کے تحت علاقے میں ایک ملزم سے 588 گرام ہیروئن برآمد کرکے اس کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ایس ایچ او پی ایس نگروٹہ کی قیادت میں پی ایس نگروٹہ کے دائرہ اختیار میں علاقے میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو پکڑا گیا جس کی شناخت منظور احمد وانی ولد عبدالغنی وانی آر/او بونگم ہیر پورہ شوپیاں کے طور پر کی گئی۔ تلاشی پر اس کے قبضے سے 588 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 16/2023 پولیس سٹیشن نگروٹہ میں درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔جموں پولیس علاقے میں منشیات کی سپلائی کی زنجیروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری شدت سے کام کر رہی ہے اور منشیات کی سپلائی چین کی اصلیت جاننے کے لئے ملزم سے مکمل پوچھ تاچھ جاری ہے۔