یو این آئی
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز یہاں جموں سرحد پر سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موصوف ڈائریکٹر جنرل نے بین الاقوامی سرحد کے متصل علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹئر ڈی کے بورا نے نتن اگر وال کو تازہ سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران موصوف ڈائریکٹر جنرل راج بھون میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقی ہوئے اور انہیں سرحد کی تازہ صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
نتن اگر وال جو جموں کے یک روہ دورے پر ہیں ، نے سال گذشتہ کے 9 اگست کو اکھنور سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران انہوں نے جوانوں سے سرحد پار کے چلینجوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی تاکید کی تھی۔