نواز رونیال
رام بن // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چندرکوٹ کنفر ٹنل میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔واضح رہے کہ ایک ٹینکر و نجی گاڑی میں کنفر ٹنل کے اندر ٹکر ہونے سے جموں سے وادی کشمیر جارہی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار جاوید احمد خان ولد غلام نبی خان سکنہ سرینگر شدید زخمی ہوگیا جسے پولیس و مقامی رضاکار تنظیم نے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا۔ اس دوران ضلع ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔رام بن پولیس نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور لاش کو قانونی لوازمات کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جائیگا۔