عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//ضلع مجسٹریٹ سانبہ، ابھیشیک شرما نے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع میںگائے، بیل، بچھڑا، بھینس وغیرہکی پیشگی اجازت کے بغیر نقل و حمل پر پابندی عائد کردی۔ اس حکم نامے میں کہا گیاہے کہ ضلع میں مویشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی جبکہ اسی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ اس حکم پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں گے۔ جو بھی شخص اس حکم کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور اس کے اجراء کی تاریخ سے ساٹھ دنوں کی مدت تک نافذ رہے گا۔