محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں اتوار کو پہاڑی سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام سب ڈویژن رامسو کے انیار ہی وگن علاقے میں پہاڑی سے پھسل کر گہری کھائی میں گر کر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی رامسو پولیس اور ہمالین کیو آر ٹی کے رضاکاروں نے بچاو¿ کاروائیوں کیلئے علاقے کا رخ کیا اور بعد میں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا، جہاں رسمی طبی و قانونی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت جمال الدین لوہار ولد غلام محمد لوہار ساکنہ براڑ گڑی باٹسول سب ڈویژن رامسو کے طور پر ہوئی ہے۔