یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر پولیس نے ڈوڈہ میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈوڈہ میں دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔
منشیات فروشوں کی شناخت سریندر کمار اور محمد سہیل کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کے خلف ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعدد کیس رجسٹر ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق دونوں منشیات فروش سماج کے خطرہ بنے ہوئے تھے لہذا ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے عوا م الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔