کنشاسا/یو این آئی/ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 300 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ ایک وزیر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔سماجی امور، انسانی معاملات اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹنگا موتوایشائی نے ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران بتایا کہ کم از کم 43,750 مکانات ڈیہہ گئے ہیں۔ انہوں نے صفائی اور صاف پانی کی کمی سے منسلک وبائی امراض کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔