اشتیاق ملک
ڈوڈہ //منشیات مخالف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور چیزیں برآمد کیں ہیں۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم نے معراج الدین ولد عبدالطیف شیخ سکنہ مسجد محلہ بھدرواہ کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کیں ہیں۔ اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں ایف آئی آر زیر نمبری 07/2024 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے ضلع کو منشیات سے پاک و صاف بنانے کے لئے عوامی تعاون طلب کیا ہے۔