یو این آئی
قاہرہ// غزہ پٹی میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22,438 اور زخمیوں کی تعداد 57,614 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اتوار کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 21,822 اور زخمیوں کی تعداد 56,451 ہو گئی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’اسرائیلی حملے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 22,438 ہو گئی ہے، جب کہ دیگر 57,614 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
سات اکتوبر 2023 کو، فلسطینی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف ایک بڑے راکٹ حملے کا آغاز کیا، جب کہ اس کے جنگجوؤں نے سرحد پار کر کے شہری پڑوس اور فوجی اہداف دونوں پر حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔