اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گاؤں کھڑنگل بھلیسہ میں وی ڈی جی کے ممبر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، بلونت سنگھ ولد پریم ناتھ ساکنہ کھڑنگل بھلیسہ نے جمعہ کی صبح اپنے گھر میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
ایس ایچ او گندوہ سنجے منہاس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔