عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں صوبہ کے گرمائی زون کے علاقوں میں کام کرنے والے سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔
حکم بامہ کے مطابق، خراب موسمی حالات کے پیش نظر جموں صوبہ کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری/نجی تسلیم شدہ سکولوں میں سرمائی تعطیلات کو 6 جنوری 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مندرجہ بالا شیڈول کی تعمیل میں کوتاہی کی صورت میں سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے۔