عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ جمعرات کو شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے کانووکیشن میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ انہیں جموں لانے والا طیارہ شدید دھند کی وجہ سے جموں میں نہیں اتر سکا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نائب صدر بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ضلع میں بائیوٹیک پارک میں بائیوٹیک سٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرنے کٹھوعہ جارہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا، “موسمی حالات اور خراب مرئیت کی وجہ سے جموں میں لینڈنگ ممکن نہیں تھی۔ اس لیے نائب صدر جموں میں شیر کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے“۔
انہوں نے مزید کہا، “وہ کٹھوعہ کے بائیوٹیک پارک میں بائیوٹیک سٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرنے کے لیے جموں و کشمیر میں دوسرے پروگرام میں براہ راست جا رہے ہیں”۔